طاہر قادری اور عمران خان کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری

  • News Code : 842418
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کے بعد عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 میں دھرنے کے دوران پاکستان ٹیلی وژن اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ، کار سرکار میں مداخلت اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 70 افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی قرقی کے لئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کردیے جب کہ دونوں رہنماؤں کو اشتہاری ملزمان بھی قرار دے دیا۔

واضح رہے اس سے قبل عدالت نے کئی مرتبہ دونوں رہنماؤں کو طلب کیا تھا لیکن عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram