شیعہ علماء کونسل نے فلسطینیوں پر ہوئے مظالم کی شدید مذمت کی

شیعہ علماء کونسل نے فلسطینیوں پر ہوئے مظالم کی شدید مذمت کی

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا خصوصی اجلاس امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر میں علامہ ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان نے شر کت کی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے نئے سیکرٹری جنرل کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں اکثریت رائے سے محمد یعقوب شہباز کو کراچی ڈویژن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے حلف لیا اس موقع پرمحمد یعقوب شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ علماء کو نسل ملک بھر میں اتحاد اور و حدت کی داعی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بلا تخصیص مذہب و مسلک، رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہاہے اور ملک میں آج بھی ہم ہر محاذ پر بلا تفریق ملی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یعقوب شہباز نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سمیت اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری طور پر نوٹس لے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram