شیعہ علماء کونسل قومی جماعت ہے اور اسکا نظام مضبوط ہے: علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ علماء کونسل قومی جماعت ہے اور اسکا نظام مضبوط ہے: علامہ سید ساجد علی نقوی

نوابشاہ میں سندھ کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اسکے خلاف سازشیں ہوئیں، جنکو ناکام بنایا گیا اور آئندہ بھی تنظیم میں کسی بھی قسم کے غیر آئینی و غیر دستوری عوامل کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایس یو سی کے صوبائی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
نوابشاہ میں منعقدہ اجلاس میں انتخابی عمل ہوا، جس میں سندھ بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی کو دوبارہ آئندہ تین سال کے لئے صوبہ سندھ کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں علامہ ساجد نقوی نے تنظیمی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تنظیمی تربیت اور مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی جماعت ہے اور اس کا نظام مضبوط ہے، ماضی میں بھی اس کے خلاف سازشیں ہوئیں، جنکو ناکام بنایا گیا اور آئندہ بھی تنظیم میں کسی بھی قسم کے غیر آئینی و غیر دستوری عوامل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
علامہ ساجد نقوی نے نومنتخب صدر علامہ ناظر عباس تقوی کو مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قومی امور میں مزید بہتری پیدا کریں گے، تاکہ عوامی مسائل کا حل اور قومی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram