شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے علمبردار تھے

شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے علمبردار تھے

محمد یعقوب شہباز نے شہید عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے علمبردار تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماء محمد یعقوب شہباز نے شہید عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے علمبردار تھے امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں نے انہیں شہید کرکے پاکستان کو ایک عظیم فر زند اسلام سے محروم کردیا علامہ عارف حسین الحسینی کی دینی ، ملی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا علامہ عارف الحسینی حقیقی معنوں میں عارف اور باتقوی انسان تھے یہی عمل ان کی مقبولیت کا سبب تھا شہید کی جدوجہد کا محور اتحاد بین المسلمین اورولایت فقیہہ کا فروغ تھا شہید قائد نے دینی مدارس کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں اہم کردار ادا کیاپاکستان میں مفتی جعفر حسین مرحوم کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی نے قیادت سنبھال کر قومی امور اور عزاداری کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا شہید قائد کی وفات کے بعد علما کی تائید سے علامہ ساجد علی نقوی نے قیادت کے منصب کو سنبھالا اور اتحاد بین المسلمین کے مشن پر بھر پور عمل کیا تحریک جعفریہ کے شہید قائد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کو جو بھی مشکلات درپیش ہوئیں تو قائد شہید نے ہمیشہ اپنے معتمد ساتھی علامہ سید ساجد علی نقوی سے مشاورت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram