شمالی وزیرستان میں کرفیو ختم

  • News Code : 859946
  • Source : islamtimes
Brief

ذرائع کیمطابق گزشتہ شب ہونے والے جرگے کے بعد انتظامیہ نے آج صبح کرفیو کو ختم کرکے رزمک میرانشاہ کا مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بھی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل دوسلی میں گزشتہ 3 دنوں سے نافذ کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز 9 اکتوبر کو دوسلی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے دوسلی کے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا اور رزمک میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا تھا جس کے بعد سے کرفیو کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دوسلی میں تین دنوں سے نافذ کرفیو کو ختم کرنے کےحوالے سے گزشتہ شب دوسلی کے مشران کا پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عمائدین نے بھی شرکت کی، اس دوران جرگہ کے شرکاء نے مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام میں انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے جرگے کے بعد انتظامیہ نے آج صبح کرفیو کو ختم کرکے رزمک میرانشاہ کا مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بھی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram