شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہداء کی پاراچنار میں تجہیز و تدفین

  • News Code : 859751
  • Source : ابنا خصوصی
شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ میں ہونے والے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ میں ہونے والے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اور شہداء کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے انکے آبائی علاقوں پاراچنار اور اورکزئی میں پہنچا دی گئی، جہاں انکی سرکاری عزازات کے ساتھ تدفین کئی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے دوسلی میں سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ گشت پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں ادا کردی گئی۔ شہید ہونے والوں میں حولدار جابر حسین طوری، لانس نائیک امجد علی اور سپاہی محسن علی شامل تھے۔ نماز جنازہ میں جے یو سی میجر جنرل اظہر عباسی، بریگیڈیئر اور کرنل کے علاوہ کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ فورسز نے سلامی پیش کی۔ شہید اہلکاروں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم اور اورکزئی ایجنسی میں پہنچا دی گئی۔ اور میتیں ان کے ورثا کو حوالے کئے گئے۔ جہاں ان کو اپنے اپنے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram