شمالی وزیرستان سے دھشتگردی کا خاتمہ: پاکستانی وزیر دفاع

شمالی وزیرستان سے دھشتگردی کا خاتمہ: پاکستانی وزیر دفاع

پاکستانی وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے شمالی وزیرستان سے دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرکے علاقے سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں اور اب یہ ایک پُرامن مقام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک نجی نیوزچینل کو انٹرویو میں پاکستانی وزیر دفاع نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے شمالی وزیرستان سے دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کرکے علاقے سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں اور اب یہ ایک پُرامن مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود پاکستان اس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کاخواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف حربے استعمال کرکے پاکستان پردبائو ڈالنا چاہتاہے۔

خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مضبوط ہورہے ہیں اور دونوں ملکوں نے ایک دفاعی معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام ملک کے مختلف حصوں بالخصوص کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں شیعہ نسل کشی کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram