رہبر معظم کا فرمان کہ اسرائیل آئندہ 20 سال نہیں دیکھے گا، سچ ثابت ہونے جارہا ہے

  • News Code : 871445
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

رہبر معظم کافرمان کہ اسرائیل آئیندہ 20 سال نہیں دیکھے گا، سچ ثابت ہونے جارہا ہے، قبلہ اول بیت المقدس کا قید ہونا ہماری غیرت کی للکار ہے، اس کا تقدس پائمال ہونے نہیں دینگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی تاریخی حیثیت کو جھوٹلانے والے احمکوں کی جنت میں رہتے ہیں، بیت المقدس کو صہیونیوں کا دارالحکومت بنانے کے دعوے امریکہ و اسرائیل کی بے بسی کی علامت ہیں، رہبر معظم  کافرمان کہ اسرائیل  آئیندہ 20 سال نہیں دیکھے گا، سچ ثابت ہونے جارہا ہے، قبلہ اول   بیت المقدس  کا قید ہونا  ہماری غیرت کی للکار ہے، اس کا تقدس پائمال ہونے نہیں دینگے، ٹرمپ انتظامیہ اور امریکہ کی ریاستی پالیسی دنیا بھر میں دہشتگردی اور بد امنی کا ثبوت ہیں، امریکی صدر  کا بیت القدس سے متعلق جارحانہ بیان دراصل اقوام متحدہ ، سلامتی کاؤنسل اور انسانی حقوق کے کمیشن کے فیصلوں کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، انہوں نے اسلامی ریاست کے سربراہان کو پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے ذریعے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے،  مسئلہ فلسطین ہی دشمن پر غلبہ پانے کی چابی ہے، کیونکہ کفر، سامراج اور صیہونیزم کے محاذ نے فلسطین جیسے اسلامی ملک پر غاصبانہ قبضہ کرکے، اسے خطے کے ملکوں کی سلامتی میں رخنہ اندازی کا اڈہ بنا رکھا ہے، لہذا اس سرطانی پھوڑے اسرائیل کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔امت مسلمہ کو صرف روایتی مزمت سے نکل کر شیطان بزرگ کے خلاف عملی اقدام اٹھانے ہونگے، جس  سے فلسطین، فلسطینی عوام کی آغوش میں واپس آجائے گا اور  عالمی سامراج کی کمر ٹوٹ جائے گی ، ٹرپ کی یہ جاہلانہ حرکت اسرائیل کے تباہی کا سبب بنے گی، انہوں نے کہا کہ  رہبر معظم  کافرمان کہ اسرائیل  آئیندہ 20 سال نہیں دیکھے گا، سچ ثابت ہونے جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram