رمضان المبارک کے دوران اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے: یعقوب شہباز

  • News Code : 830544
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

یعقوب شہباز نے کہا کہ اتحاد و وحدت قومی فریضہ ہے، اسے سبوتاژ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی// شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد رمضان کے عشرے کے دوران اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اور رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے اس ماہ یہاں سے اتحاد و وحدت کا پیغام جانا چاہیے کسی فرقے پر تنقید کے بجائے، صرف قرآن و حدیث اور فرامین معصومین کی روشنی میں علما، خطبا اور ذاکرین ذکر حسینؑ کریں بغیر تحقیق کے کوئی بات کرنا کسی بھی صورت مناسب اقدام نہیں۔ ملکی قوانین کے احترام اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم نے اپنی زندگی میں کسی کی دل آزاری نہیں کی، امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے اپنے قاتل کو شربت پلایا تو ہمیں بھی دوسرے مسالک اور مذاہب کے مقدسات کا احترام کرنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ واعظین اور ذاکرین کو منبر رسول پر غیر مستند باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے فضائل و مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کرتے ہوئے صرف ایسی باتوں کا تذکرہ کیا جائے جن کی تصدیق قرآن و حدیث اور اقوال معصومنین سے ہوتی ہو یعقوب شہباز نے کہا کہ اتحاد و وحدت قومی فریضہ ہے، اسے سبوتاژ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram