دہشت گردی کے خلاف جنگ در حقیقت بقا کی جنگ ہے: پاکستانی وزیراعظم

  • News Code : 847357
  • Source : dawnnews
Brief

شاہد خاقان عباسی نے تیمر گرہ میں میجر علی سلمان سمیت چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی جنگ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تیمر گرہ میں میجر علی سلمان سمیت چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت خود مختار قوم کی حیثیت سے ہمارے وجود کے بقا کی جنگ ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دہشت گرد عناصر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ہیروز کے خون کا ہر قطرہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ہم مادر وطن کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے قوم کی حیثیت سے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل یا دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کو سست نہیں کر سکتے ۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم جاں بحق ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور دوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram