بچی کے والدین: بچی کی تدفین تب تک نہیں ہوگی جب تک انصاف نہیں مل جاتا

بچی کے والدین: بچی کی تدفین تب تک نہیں ہوگی جب تک انصاف نہیں مل جاتا

پاکستان کے صوبہ پنچاب کے شہر قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی کے والدین نےقاتل کی گرفتاری تک اپنی بچی کو دفن کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قصور میں درندگی کا شکار ہونے والی بچی کے والدین عمرہ کرنے حجاز مقدس گئے تھے واپسی پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے اور ہمیں انصاف چاہئے۔ ان کا کہنا تھاکہ بچی کی تدفین تب تک نہیں ہوگی جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔

جدہ سے اسلام آباد پہنچنے پر کمسن بچی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔ لیکن دوستوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ اس سے قبل والد کی غیر موجودگی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے بچی کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مشتعل مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ بھی ہوئی جھڑپ کے دوران فائرنگ سے دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حالات کو کشیدہ دیکھ کر انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کےمطابق بدھ کی صبح سے شروع ہونے والا پرتشدد احتجاج اورہنگاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی قصور روڈ پر رکھ کر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
قصور کے لرزہ خیز واقعے پر پورے پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
سیاسی رہنماؤں اور حکومتی عہدیداروں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی کہا ہے کہ قصور میں معصوم بچی کے قتل کے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے۔
پاکستان کے آرمی چیف نے بچی کے قتل کی مذمت کی اور والدین کی اپیل پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فوج کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قاتل کی گرفتاری کے لئے سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کرے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
اس درمیان وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملزم کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔
قصور میں سات سالہ بچی کو جمعرات کے روز اس وقت اغواکرلیا گیا تھا جب وہ ٹیوشن پڑھنے کے لئے اپنے گھرسے نکلی تھی اس کے بعد منگل کو اس کی لاش کچرے کے ایک ڈھیر سے ملی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram