اگلے ہفتے وزیر اعظم کو رخصت کرنے کے لئے بڑی پارٹی ہو گی: عمران خان

  • News Code : 842535
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا اور طویل تاریک رات بالآخر ختم ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا اور طویل تاریک رات بالآخر ختم ہو گئی ہے۔

نیورک ٹائیمز  کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فوج داری کارروائی ہو گی، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور ان کا سارا دفاع فراڈ پر مبنی تھا۔  

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا تو رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ امید ہے کہ اگلا ہفتہ بطور وزیراعظم نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا اور اسلام آباد میں آئندہ ہفتے وزیراعظم کو رخصت کرنے کے لیے بڑی پارٹی ہو گی۔

یاد رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس رپورٹ پر مزید جرح کے لیے پیر 17 جولائی کو سماعت مقرر کی ہے اور فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس میں پہلے دیئے گئے دلائل کو دہرانے سے گریز کریں۔

پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مخالفین کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے اور کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram