انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو اور خاتون اول ارینہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں نورخان ایر بیس پر پاکستان کے صدر ممنون حسین نے اپنے مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر انڈونیشیائی صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد بھی پاکستان آیا ہے جب کہ صدرجو کو ودودو پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram