امریکہ پاکستان کے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے: پاکستانی وزیر خارجہ

امریکہ پاکستان کے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی نیابت میں جعلی جہاد لڑنے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا امریکہ کی بدنیتی ہے اور امریکہ کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی نیابت میں جعلی جہاد لڑنے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنا امریکہ کی بدنیتی ہے اور امریکہ کے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکہ کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکہ نے ہمیشہ ہمیں دھوکہ دیا، امریکہ کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہوا، امریکہ دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو انہیں کامیابیاں نہیں ملیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے، امریکہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکہ نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔

........

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram