امریکا کے ساتھ پاکستان کا اتحاد ختم سمجھتا ہوں، وزیرخارجہ

امریکا کے ساتھ پاکستان کا اتحاد ختم سمجھتا ہوں، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں جب کہ پاکستان تنہا نہیں بلکہ ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ رویہ اتحادیوں والا نہیں، اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے اور امریکی سیکیورٹی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں، اب امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں جب کہ پاکستان تنہا نہیں، ہمارے پاس دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز نے خواجہ آصف کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلق ستمبر 2001 سے قائم تھا لیکن ہم نے امریکا کی افغانستان مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا  اور اب امریکا اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جب کہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ ہماری سرزمین پرلڑی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram