امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی کا اعلان

امریکا کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی کا اعلان

امریکا نے پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق،امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملے کو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہوں گی۔

پاکستانی سفارت کار یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان میں امریکی سفارتی اہلکارکی گاڑی سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر دفترخارجہ نے امریکی سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram