اقبالؒ کے تصور خودی کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلایا جا سکتا ہے:علامہ سید مبارک علی موسوی

اقبالؒ کے تصور خودی کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلایا جا سکتا ہے:علامہ سید مبارک علی موسوی

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دْنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے جبکہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی، تحریک آزادی میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی کاوشیں سنہری حروف سے لکھی جائینگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہل وطن اور ملت اسلامیہ شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دْنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی اور تحریک آزادی میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی کاوشیں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، اقبال کی شاعری نے بیداری امت میں جو کردار ادا کیا، اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیش گوئی کی، جن کا ہمیں آج سامنا ہے، اقبال کے تصور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر پاکستان کو اصل مقام دلایا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram