اصغریہ علم و عمل تحریک کی دو روزہ تنظیمی مینجمنٹ ورکشاپ+ تصاویر

اصغریہ علم و عمل تحریک کی دو روزہ تنظیمی مینجمنٹ ورکشاپ+ تصاویر

اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ معاشرہ کی اصلاح کے لیئے منظم اور مستقل جدوجہد ضروری ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا مرکزی دو روزہ تنظیمی مینجمنٹ ورکشاپ مسجد شاہ حبیب بھٹ شاھ میں منعقد ہوا، جس میں اضلاع اور ڈویژن کے نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے تحریک کے چئیرمین مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ تنظیمی فرد کے گفتار و کردار کے ساتھ ساتھ اپنے عمل کو بھی خالص دین کی خاطر ہونا چاہیئے، ریاکاری سے پاک عبادت اور عمل ہی انسان کو کمال تک رسائی دیتا ہے،  انسان کی ایک خصوصیت اس کی سماجی زندگی ہے اور اجتماعی زندگی کا لازمہ وہ مختلف طرح کے تعلقات ہیں جن کے ماتحت سماج کے فرد کا مختلف گروہوں، طبقوں، صنفوں اور سماج کے دیگر افراد سے تعلق برقرار ہوتا ہے۔ معمولن تعلق مختلف افراد سے ان کی نسبت کے مطابق انجام پاتا ہے جو اس کے اور ان افراد کے درمیان ہے، صنفی، سیاسی، ادارتی، کاروباری، دوستانہ، عالمی ثقافتی، اقتصادی، روحی، معنوی، اخلاقی تعلقات کی طرح مختلف ایسے تعلقات ہیں جو انسانوں کے ایک فرد یا بہت سے افراد کے دوسرے انسانوں سے برقرار ہوتے ہیں اور ان تعلقات میں دوسرے شخص یا اشخاص کے لئے مختلف زمہ داریاں اور توقعات اور کردار نبھانا یقین ضروری ہے

اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ معاشرہ کی اصلاح  کے لیئے منظم اور مستقل جدوجہد ضروری ہوتی ہے،  امرباالمعروف و نہی عن المنکر  معاشرہ کو زندہ رکھنے کے لئے انجام دینا ضروری ہے، تربیت کا عمل انسان کی ذہنی نشونما میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ورکشاپ میں گروپ ورک، مثالی عزاداری، تبلیغی پروگرام ، تنظیمی امور پہ بحث مباحثہ کروایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram