اصغریہ آرگنائزیشن: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت و متعلقہ اداروں کی نااہلی ہے

اصغریہ آرگنائزیشن: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت و متعلقہ اداروں کی نااہلی ہے

اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ کے مرکزی صدر فضل حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں کے مظلوم عوام کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے تحفظ فراہم کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں فضل حسین نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ہم ناصرف دہشتگردی کا شکار ہیں، بلکہ ریاستی ادارے بھی ہمارے لوگوں کو غائب کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہاپسندوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کے مؤثر نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے، جب تک کالعدم مذہبی جماعتوں سے دوستانہ تعلقات کا کھلم کھلا دعویٰ کرنے والے عناصر کو ملک دشمن قرار دیکر ان کیخلاف بھرپور کارروائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں کے مظلوم عوام کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے تحفظ فراہم کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram