اسلام آباد میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے انٹیلی جینس سربراہوں کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے انٹیلی جینس سربراہوں کا مشترکہ اجلاس

افغانستان میں داعش کے خلاف مہم کے تعلق سے اسلام آباد میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے انٹیلی جینس سربراہوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے محکمہ انٹیلی جینس کے پرس دفتر کے انچارج سرگئی ایوانف نے اس اجلاس کی تفصیلات ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اجلاس میں داعش دہشت گرد گروہ کی عراق و شام سے افغانستان منتقلی کی روک تھام اور اس گروہ کے علاقے کے ملکوں کے لئے خطرہ بننے کا مقابلہ کرنے کے بارے میں چاروں ملکوں میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہےاسلام آباد میں یہ اجلاس امریکی وزیر حارجہ کے دورہ کابل کے صرف ایک روز بعد انجام پایا ہے۔ افغانستان کے بارے میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے حال ہی میں کہا تھا کہ داعش دہشت گردوں کو عراق و شام سے افغانستان منتقل کرنے میں امریکہ اور نیٹو اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔افغان حکام و عوام نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ، داعش دہشت گرد گروہ کی بھرپور حمایت کر کے افغانستان میں اس گروہ کی سرگرمیاں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram