آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک کی اہم جامعات میں یوم حسین(ع) کا انعقاد جاری

 آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک کی اہم جامعات میں یوم حسین(ع) کا انعقاد جاری

مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام یوم حسین(ع) کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی صدر انصر مہدی کی مرکزی عہدیداران کے ساتھ ایک اہم نشست ہوئی جس میں محرم الحرام کے دوسرے اور تیسرے عشرہ بعنوان حسین شناسی کے حوالے سے ملک بھر کی جامعات میں یوم حسین کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کا جائزہ لیا گیا۔
مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام یوم حسین(ع) کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں، جامعات میں یوم حسین کا انعقاد نواسہ رسول کے مشن کو آگے بڑھانا مقصود ہے امام حسین کسی گروہ یا فرقے کے نہیں، پوری انسانیت کے امام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم حسین کی تقریبات میں ماہرین تعلیم، پروفیسرز، تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علما اور طلبا و طالبات حضرت امام حسین کی شان میں اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram