مصر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں9 شدت پسند ہلاک

مصر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں9 شدت پسند ہلاک

مصر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں9 شدت پسند ہلاک اور 9 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابنا: مصری وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر صوبے شرقیہ کے ایک فارم ہاؤس پر چھاپا مارا، جہاں کارروائی کے دوران 9 شدت پسند مارے گئے۔

شدت پسند شمالی سینائی علاقے میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھےاور وہ فارم ہاؤس میں چھپ کر دہشت گرد حملوں کی تیاری کرتے تھےتاہم فارم ہاؤس سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

شمالی سینائی میں حالیہ حملوں میں متعدد پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، قاہرہ میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس میں 9شدت پسند گرفتار ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram