یوم وصال رسول(ص) اور شہادت امام حسن ؑ کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات

یوم وصال رسول(ص) اور شہادت امام حسن ؑ کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات

حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ اور حضرت امام حسن ؑ کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور امام اعالیٰ مقام ؑ کے کردار وعمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  یوم وصال رسول (ص) اور یوم شہادت امام حضرت امام حسن ؑ کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے وادی بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مرکزی امام باڑہ بڈگام اور قدیمی امام باڑہ حسن آباد مین منعقد ہوئے قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں عزاداروں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ اور حضرت امام حسن ؑ کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالی امام اعالیٰ مقام ؑ کے کردار وعمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ائمہ معصومینؑ کا کردار و عمل سیرت نبوی (ص) کا کامل نمونہ اور عملی تفسیر ہے اور اہلبیت ؑ نبوی میں سے حضرت امام حسنؑ سیرت و کردار کے علاوہ شکل و صورت میں سب سے زیادہ اپنے نانا حضرت رسول اکرم(ص) کے مشابہ تھے انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسن ؑ زہد و تقویٰ ،علم و حلم ،شرافت و برد باری ،سخاوت و قناعت اور جذبہ اخوت اسلامی کے تناظر میں اپنے دور کی نابغہ روزگار شخصیت تھے اگر چہ ملت اسلامیہ میں آپ کی ذات گرامی سے بڑھ کر کوئی بھی شخص خلافت کے منصب کا اہل و مستحق نہیں تھا لیکن مسلمانوں کے درمیان ممکنہ خون ریزی انتشار کو روکنے کے لئے آپؑ نے منصب ظاہری سے دست برداری اختیار کر کے اسلام و امت مسلمہ کی حقیقی خیر خواہی کا ثبوت فراہم کیا آغا حسن نے کہا کہ مد مقابل سے ایک دور اندیش اور با حکمت معاہد صلح طے کرکے حضرت امام حسن ؑ نے تاریخ اسلام میں ایک اور درخشان باب کا اضافہ فرمایا جو ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram