ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جشن نوروزکی تقریبات

  • News Code : 819071
  • Source : express
Brief

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں موسم بہار کے تہوار نوروز کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں کی طرح ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی آج منگل کے روزسے موسم بہار کی آمد اورعید نوروزکی تقریبات شروع ہوگئیں۔ یہ تہوار وادی میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایاجاتا ہے۔ امامبارگاہوں اور مساجد میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ مہمانوں کی مٹھائیوں کے ساتھ تواضع کی جاتی ہے۔ ایرانی کیلنڈر کے مطابق نوروز، نئے سال اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور وادی میں اسے موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے تاریخی واقعات کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram