ہندوستان اور نیپال کے وزرائے اعظم کی ملاقات

ہندوستان اور نیپال کے وزرائے اعظم کی ملاقات

نیپال کے وزیراعظم نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگرس کے صدرراہل گاندھی سے ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نریندرمودی نے سات لوک کلیان مارگ پر واقع رہائش گاہ پر مسٹر اولی کا استقبال کیا۔ دونوں لیڈروں کے مابین خوشگوار ماحول میں ہند۔نیپال کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

نیپالی وزیراعظم نے اس سے پہلے کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور راجیہ سبھا میں کانگریس نائب لیڈر آنند شرما بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں کے مابین ہندوستان نیپال کے تعلقات کو بہتر بنانے کے تعلق سے بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ نیپال کے وزیر اعظم کل ہندوستان کے تین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچے۔ مسٹر اولی نے ایک بزنس پروگرام میں شرکت کی اور نیپالی سفارتخانہ کے نیپالی شہریوں سے ملاقات کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram