ہندوستان؛ ممبئی میں آتشزدگی کے سانحے سے ۱۲ افراد کی موت

ہندوستان؛ ممبئی میں آتشزدگی کے سانحے سے ۱۲ افراد کی موت

ہندوستان کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک دوکان میں آتشزدگی کے سانحے میں بارہ لوگوں کی موت ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک دوکان میں آتشزدگی کے سانحے میں بارہ لوگوں کی موت ہو گئی۔

آتشزدگی کا واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری کے ساکاناکی محلے میں پیش آیا جہاں کھانے پینے کی ایک دوکان میں پیر کی صبح آگ لگ گئی-

مقامی ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ گیس کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا- آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اس نے دوکان کے اندر پھنسے لوگوں کو  باہر نکالا تاہم اس سانحے میں بارہ افراد کی موت ہو گئی-

آگ لگتے ہی دوکان کی عمارت منہدم ہونے لگی تھی۔  کچھ لوگ دوکان اور اس کی عمارت میں ہی پھنس گئے جس کی وجہ سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram