ہلمند میں بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

ہلمند میں بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبے ہلمند میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبے ہلمند میں سرحدی پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ ان کے قریب ایک کار میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کار میں ریموٹ کنٹرول بم نصب تھا۔ گورنر ہلمند کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ تحقیقاتی ادارے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں، دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram