کشمیر کے حالات بہتر بنانے کے لیے محبوبہ مفتی کی عوام سے اپیل

  • News Code : 825142
  • Source : irib.ir
Brief

کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے محبوبہ مفتی نے کشمیری عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وادی کشمیر میں امن اور عام حالات بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پہلے ہی انسانی، تعلیمی اور اقتصادی نقصان سے دو چار رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کل شام این ایم ایچ ایس اسپتال میں بی کام کی ایک طالبہ اقرأ کی عیادت کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام سے ہی تعلیمی، اقتصادی اور سیاحتی سرگرمیاں آسانی سے چل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ نوا كدال لیڈی کالج کی طالبہ اقرأ مبینہ طور پر پیر کو طالب علموں کے ساتھ مظاہرے کے دوران زخمی ہو گئی تھی۔

ادھر کشمیر میں طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر تمام کالج جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی بند رہے۔

اگرچہ کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) نے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم دونوں یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں تیسرے دن بھی معطل رہیں۔

احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ نے وادی کے سبھی کالج 21 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram