کشمیر کے بزرگ عالم دین آغا سید فضل اللہ موسوی الصفوی کا انتقال پرملال+ تصاویر

کشمیر کے بزرگ عالم دین آغا سید فضل اللہ موسوی الصفوی کا انتقال پرملال+ تصاویر

مرحوم ہمیشہ جموں وکشمیر میں اتحاد بین المسلمین کا داعی سمجھے جاتے تھے۔ وہ اپنے بیشتر خطابات میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد اور فرقہ واریت سے دوری پر زور دیتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے معروف شیعہ عالم دین اور معزز علمی اور دیندار گھرانے کے چشم و چراغ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی پیر کی صبح وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ہمیشہ جموں وکشمیر میں اتحاد بین المسلمین کا داعی سمجھے جاتے تھے۔ وہ اپنے بیشتر خطابات میں مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد اور فرقہ واریت سے دوری پر زور دیتے تھے۔
آغا سید محمد فضل اللہ گذشتہ کئی برسوں سے علیل تھے اور پیر کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق، آغا سید محمد فضل اللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جو وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے تھے جبکہ قصبہ بڈگام میں پیر کو تمام دکانیں بند رہیں۔

نماز جنازہ کی پیشوائی حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ آغا سید باقر موسوی النجفی نے انجام دی۔ آغا سید محمد فضل اللہ وادی کے معروف عالم دین و اسلامی اسکالر مرحوم آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کے فرزند تھے۔ ان کے بھائی آغا سید محمود نیشنل کانفرنس سے وابستہ ممبر قانون ساز کونسل ہیں جبکہ ان کے فرزند حجت الاسلام آغا سید ہادی بھی حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل اور وادی میں مصروف تبلیغ دین ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی اس موقع پر امام زمانہ(عج)، ولی امر مسلمین، شیعیان کشمیر مخصوصا مرحوم کے بھانجے حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن موسوی اور مرحوم کے بیٹے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہادی موسوی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مرحوم مغفور کے لئے رحمت و مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram