کشمیر کی مذہبی جماعتوں کا امریکی صدر کے جارحانہ فیصلے کے خلاف احتجاج

  • News Code : 871521
  • Source : irib.ir
Brief

مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے متحدہ مجلس علماء کے بینر تلے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس جارحانہ فیصلے کے نتیجے میں عالم اسلام کے سینے میں خنجر گھونپنے کے عمل کے خلاف 8 دسمبر 2017 جمعۃ المبارک کو پورے کشمیر میں یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر شدید برہمی اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت کی اس جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے ۔

مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے متحدہ مجلس علماء کے بینر تلے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کے اس جارحانہ فیصلے کے نتیجے میں عالم اسلام کے سینے میں خنجر گھونپنے کے عمل کے خلاف 8 دسمبر 2017 جمعۃ المبارک کو پورے کشمیر میں یوم احتجاج کے طور پر منانے اور نماز جمعہ کے موقع پر تمام مرکزی مساجد، خانقاہوں، امام بارگاہوں اور آستانوں میں ایک مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مجروح مسلم جذبات اور احساسات کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کی ناراضگی کا برملا اظہار کیا جاسکے۔

متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے مشترکہ بیان میں ٹرمپ کے اعلان پر شدید برہمی اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت کی اس جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram