کشمیر میں ہڑتال معمولات زندگی متاثر + تصاویر

کشمیر میں ہڑتال معمولات زندگی متاثر + تصاویر

آسیہ اندرابی کی دہلی منتقلی کے خلاف حریت کانفرنس کی کال پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے تمام کاروباری مراکز،دکانیں اور اسکول بند ہیں اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات ہفتہ کے روز معطل کردی گئیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہاتھوں دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو سینئر ساتھی فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین کو گرفتار کرکے دہلی منتقل کرنے کی کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج 7 جولائی سنیچر کو عام ہڑتال کی کال دی تھی۔

دوسری جانب کشمیر انتظامیہ نے حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی سے ایک دن قبل یعنی آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ان کے آبائی قصبہ ’ترال‘ میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ کرفیو کے نفاذ کے علاوہ ترال کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورس اہلکار قصبہ ترال میں تعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیری مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے برہان وانی کی دوسری برسی کے سلسلے میں کل 8 جولائی بروز اتوار ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصبہ ترال میں برہان وانی کی قبرپرایک عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی 8 جولائی 2016کو سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر

 محدودیت‌های شدید رفت و آمد در کشمیر
۔۔۔۔۔
/169

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram