کشمیر میں عید سعید غدیر کی تقریبات + تصاویر

  • News Code : 853436
  • Source : تسنیم نیوز
کشمیر کے اطراف و اکناف میں عید سعید غدیر خم مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر میں عید سعید غدیر یوم اکمال دین کے پر مسرت موقعہ پر جموں و کشمیر کے تینوں خطوں میں محافلوں، مجالسوں اور جشنوں کا اہتمام ہوا جن میں کشمیری عوام نے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

صوبہ جموں اور کرگل میں عظیم الشان جشنوں کا اہتمام ہوا جہاں علمائے کرام، دانشور حضرات اور مفکرین اسلام نے منصب ولایت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

شمالی کشمیر بارہمولہ کے ہائیگام سوپور وسطی ضلع بڈگام اور سرینگر کے علمگری بازار میں بھی کانفرنسیں منعقد ہوئی سب سے بڑی عظیم الشان غدیر کانفرنس سرینگر کے جامعہ علمیہ امام رضا علیہ السلام کالج میں منعقد ہوئی جہاں پیروان ولایت کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں جامعہ اہلبیت دہلی ھند کے سرپرست حجتہ الاسلام والمسلمین سید محمد عسکری نے فلسفہ غدیر پر مفصل روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں علمائے کرام دانشور مفکرین اور شعرائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد یاسین، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ حاتم علی میر اور حجتہ الاسلام والمسلمین  مولانا مسرور عباس انصاری قابل ذکر ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر برما، یمن، بحرین، شام، عراق، افغانستان اور نائجیریا میں ہورہے وحشتناک مظالم اور رہبر معظم کی قائدانہ زندگی پرتصویری نمائش بھی کی گئی اور مظلومین جہاں خاص طور پر روہنگیائی مسلمانوں کی مظلومیت پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

کانفرنس کا اہتمام معروف مذہبی اور فلاحی تنظیم انجمن صدائے حسین نے کیا تھا۔

درایں اثناء وادی کے قریہ قریہ بستی بستی نگر نگر میں جمعہ کے شام سے ہی عید غدیر کی پر جوش تقریبات کا آغاز ہوگیا جو تاحال جاری و ساری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram