کشمیر میں دفعہ 370 کو ہٹانے کی کوشش، عوام کا ہمہ گیر احتجاج

  • News Code : 847781
  • Source : irib.ir
Brief

وادی کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کے حامل قانون دفعہ تین سو ستر کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر اور عدالت کی جانب سے اسے قبول کرلئے جانے کے خلاف ہفتے کو پوری وادی میں ہمہ گیر ہڑتال رہی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وادی کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کے حامل قانون دفعہ تین سو ستر کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر اور عدالت کی جانب سے اسے قبول کرلئے جانے کے خلاف ہفتے کو پوری وادی میں ہمہ گیر ہڑتال رہی۔

ہندوستان کی ایک این جی او نے کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات والے قانون دفعہ تین سو ستر کی شق پینتیس اے کو ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی ہے جسے سماعت کے لئے عدالت نے منظور کرلیا ہے - تین سو ستر کی شق نمبر پینتیس اے کے مطابق کسی بھی غیر کشمیری کو وادی میں زمین خریدنے کا حق نہیں ہے اور اسی چیز کے خلاف ایک این جی او نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں اس شق کو تفریق آمیز بتایا گیا ہے - ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی علیحدگی پسند جماعتوں نے اس درخواست کے خلاف وادی میں عام ہڑتال کی کال دی تھی جس کی بی جے پی کو چھوڑ کر کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے - جموں و کشمیر میں ہڑتال کی وجہ سے پوری وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے جبکہ جموں کے مسلم اکثریتی علاقے میں بھی ہڑتال کا خاصا اثر دیکھنے کو ملا - اس درمیان ہند نواز سیاسی جماعتوں نے بھی مرکزی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس قانون کو چھیڑنے کے بعد جو بھی نتائج سامنے آئیں گے ان کی براہ راست ذمہ داری نئی دہلی کی حکومت پر ہوگی - علیحدگی پسند جماعتوں نے دفعہ تین سو ستر کی شق پیتنیس اے کے خلاف دائر درخواست کو ایک منظم سازش قراردیا ہے - ریاستی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھی پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اگر اس قانون کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی تو وہ اپنے عہدے سے استعفا دے دیں گی -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram