کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے پر آغا حسن کا پاکستانی قوم و قیادت کو شکریہ

کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے پر آغا حسن کا پاکستانی قوم و قیادت کو شکریہ

آغا حسن نے امید ظاہر کی کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے اور دنیا کی توجہ کشمیری محکوم قوم کی حالت زار کی طرف مبذل کرانے کیلئے 5 فروری کو اظہار یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرنے پر پاکستانی قوم و قیادت کا پُرخلوص شکریہ ادا کیا۔ آغا حسن نے امید ظاہر کی کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ آغا حسن نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو عالمی ایوانوں تک پہنچانے اور کشمیری محکوم قوم پر ڈھائے جارہے مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں اور محسن ملک سے زیادہ کشمیریوں کے درد و کرب کو محسوس کرنے والا اور کوئی نہیں۔ آغا حسن نے بیرون ریاست کشمیری طلاب کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے آئے روز واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے سانحات کے سدباب کیلئے ریاستی انتظامیہ سنجیدہ اور جرأت مندانہ اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرزمین کشمیریوں کیلئے روز بروز پرخطر بنتی جارہی ہے اور ہندو انتہا پسندوں کو کشمیریوں پر جان لیوا حملوں کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram