کابل کے مرکزی جیل کے قریب خودکش دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

کابل کے مرکزی جیل کے قریب خودکش دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، کابل کے سب سے بڑے جیل کے قریب دھماکے میں متعدد افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ دھماکہ کابل کے پل چرخی جیل میں ہوا جس میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جیل کی گاڑی ملازمین کو لے کر جا رہی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ نے بھی واقع کی تصدیق کر دی تاہم وہ دھماکہ کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

پل چرخی جیل کی گاڑی پر دھماکہ کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram