کابل میں دہشتگردوں کےخودکش حملے میں 20 افراد جاں بحق

کابل میں دہشتگردوں کےخودکش حملے میں 20 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گياجس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں شہری اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، خودکش بمبار نے سکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے قریب پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram