وسیم رضوی کی گرفتاری اور معزولی کے لئے مجلس علماء ہند دہلی نے وزیر اعظم کو خط لکھا

وسیم رضوی کی گرفتاری اور معزولی کے لئے مجلس علماء ہند دہلی نے وزیر اعظم کو خط لکھا

پوری شیعہ قوم نمائندگی کرتے ہوئے مجلس علماء ہند دہلی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کاروائی کی مانگ کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کی بدعنوانیوں اور قومی مسائل پر بے بنیاد بیانات کے خلاف آج مجلس علماء ہند دہلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مجلس علماء ہند دہلی کے سکریٹری مولانا عابد عباس کے ذریعہ لکھے گئے خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وسیم رضوی کے خلاف سی بی سی آئی ڈی جانچ کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے اور عہدہ کے غلط استعمال پر اسے فوری شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین کے عہدہ سے ہٹایا جائے ۔
    پوری شیعہ قوم نمائندگی کرتے ہوئے مجلس علماء ہند دہلی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کاروائی کی مانگ کی ہے ۔خط میں لکھا گیاہے کہ گزشتہ گیارہ سالوں سے مسلسل وسیم رضوی وقف املاک میں خرد برد کررہاہے ۔سی بی سی آئی ڈی نے اپنی جانچ میں وسیم رضوی کو مجرم پایا تھا مگر اب تک اس جانچ کی بنیاد پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔  پولس نے وقف املاک میں بدعنوانیوں کو لیکر وسیم رضوی کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی ہے مگر اب تک اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی یہ قابل افسوس ہے۔ شیعہ قوم حکومت سے سوال کرتی ہے کہ آخر وسیم رضوی کو اس قدر چھوٹ کیوں دی جارہی ہے اور اسے بچانے کی کوشش کیوں ہورہی ہے۔کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ وسیم رضوی کو مسلمانوں میں انتشار پیداکرنے کے لئے ہر جرم سے بری کرنے کا منصوبہ ہے ۔
خط میں کہاگیاہے کہ نریندر مودی کی سرکار جو ’’بھرشٹا چار مکت بھارت‘‘ کا نعرہ دیتی ہے آخر وقف املاک میں بدعنوانیوں کے جرم میں وسیم رضوی کو گرفتار کیوں نہیں کررہی ہے جبکہ اسکا جرم ثابت ہے ۔خط میں کہاگیاہے کہ شیعہ قوم کے مسلسل سی بی آئ جانچ کے مطالبہ پر بھی ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیاہے ۔مولانا عابد عباس نے شیعہ قوم کی طرف سے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پوری شیعہ قوم وسیم رضوی کی بدعنوانیوں اور بے بنیاد بیانات کے خلاف آپ سے کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کابینہ وزیر مختار عباس نقوی کو بھی خط کی کاپی ارسال کرکے کاروائی کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram