مقتدر عالم دین ، امام جمعہ چھاترگام کا رسم قل ، آغا حسن کا خراج

  • News Code : 818307
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

مرحوم کی رحلت کو علاقہ چھاترگام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ایک عالم دین کی وفات مسلمان معاشرے کیلئے حادثہ جانکاہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/مقتدر عالم دین اور امام بارگاہ چھاتر گام کے امام جمعہ آغا سید مصطفی کے رسم قل کے موقع پر منعقدہ پُر وقار مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم عالم دین کی دینی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

مرحوم انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے علاقہ چھاترگام میں کافی مدت سے بحیثیت امام جمعہ مصروف خدمت دین رہے ہیں۔ مرحوم کی رحلت کو علاقہ چھاترگام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ایک عالم دین کی وفات مسلمان معاشرے کیلئے حادثہ جانکاہ ہے۔ موجودہ مادیت کے دور میں ایک صاحب تقویٰ عالم دین کا جدا ہونا دین و شریعت کے تحفظ و ترویج کیلئے نقصان دہ ہے۔

مرحوم کے کردار و عمل کو سراہتے ہوئے آغاصاحب نے کہاکہ مرحوم نے علاقہ چھاترگام میں امربالمعروف و شریعت شناسی کے حوالے سے ایک موثر کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

آغا صاحب نے کہاکہ ایک عالم دین مردہ معاشرے میں نئی روح پھونک دیتا ہے، رسول اکرم (ص) نے ایک با عمل عالم دین کی موت کو عالم کی موت قرار دیکر مسلمانوں کو علما کی اہمیت، ضرورت اور عظمت کو واضح کیا۔ دریں اثناءآغا صاحب نے حریت چیئر مین سیدعلی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ پر متحدہ مزاحمتی قیادت کی پریس کانفرنس پر حکومتی قدغن اور اس پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے صحافیوں پر پولیس کی جارحانہ یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار آزادی اور آزادی صحافت پر قدغن کی بدترین مثال سے تعبیر کیا۔

آغا صاحب نے پولیس تشدد کے شکار صحافی توصیف مصطفی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔آغا صاحب نے انجمن شرعی شیعیان کے دیرینہ رکن اور محاذ رائے شماری کے ضعیف العمر کارکن حکم محمد یوسف کے برادر اصغر حکیم محمد حفیظ کے رسم قل میں بھی شرکت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت وتسلیت کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram