قومی سطح پر ۲۲ دسمبر جمعہ کو ’’یوم تحفظ قدس‘‘ منایا جائے: مولانا سیدکلب جواد نقوی

قومی سطح پر ۲۲ دسمبر جمعہ کو ’’یوم تحفظ قدس‘‘ منایا جائے: مولانا سیدکلب جواد نقوی

فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت اور بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی اعلان کے خلاف مجلس علماء ہند کی اپیل پر ۲۲ دسمبرجمعہ کو پورے ملک میں ’’یوم تحفظ قدس ‘‘منایا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت اور بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی اعلان کے خلاف مجلس علماء ہند کی اپیل پر ۲۲ دسمبرجمعہ کو پورے ملک میں ’’یوم تحفظ قدس ‘‘منایا جائے گا۔ مجلس علماء ہند نے تمام ائمہ جمعہ و جماعت کے لئے اپیل جاری کرتے ہوئے کہاکہ قومی سطح پر جس طرح تمام قومی تنظیمیں متحد ہوکر امریکی اعلان کے خلاف احتجاج کررہی ہیں ان تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر مجلس علماء علماء ہند بھی پورے ملک میں احتجاجی پروگرام منعقد کرے گی ۔یہ کام ائمہ جمعہ و جماعت حضرات کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے اس لئے تمام ائمہ جمعہ اپنے خطبات میں امریکی فیصلے کی مذمت کریں اور نماز جمعہ کے بعد مساجد میں احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا جائے ۔
مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام ائمہ جمعہ و جماعت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ و اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا ۔ہم نے ہمیشہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور قبلۂ اول کی بازیابی کے لئے احتجاج کیاہے ۔مولانا نے کہاکہ۱۵ سال قبل سب سے پہلے آصفی جامع مسجد سے امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا جسکا وقتی اثر ہوا مگر آہستہ آہستہ پھر اسرائیلی مصنوعات کا استعمال کیا جانے لگا ہے ۔مولانانے کہاکہ اگر تمام مسلمان اور اسلامی ممالک امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تو امریکہ و اسرائیل خود انکے قدموں میں جھک جائیں گے ۔مولانا نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے آواز بلند کی ہے کیونکہ مسلمانوں کااتحاد سامراجی طاقتوں کی موت کا اعلان ہے ۔
    مجلس علماء ہند تمام ائمہ جمعہ سے اپیل کرتی ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات میں امریکی صدر کے فاسد منصوبوں اور ٹرمپ کے اعلان کے خدشات کو مؤمنین کے سامنے پیش کریں ۔جہاں تک ممکن ہوسکے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے اعلان کے خلاف مساجد میں احتجاج کیاجائےاور اقوام متحدہ سمیت تمام قومی و بین الاقوامی اداروں کو میمورنڈم ارسال کیاجائے ۔میمورنڈم کی کاپی دفتر مجلس علماء ہند کو بھی ارسال کی جاسکتی ہے تاکہ منظم طریقے سے میمورنڈم کو مطلوبہ اداروں کو ارسال کیا جاسکے ۔ائمہ مساجد و ائمہ جمعہ حضرات مؤمنین سے گزارش کریں کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاکہ ہمارا دشمن ہمارے پیسے کو ہمارے ہی خلاف استعمال نہ کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram