غزہ ہلاکتیں تاریخِ عالم کا ایک اور سیاہ باب : آغا سید حسن

غزہ ہلاکتیں تاریخِ عالم کا ایک اور سیاہ باب : آغا سید حسن

آغا حسن نے فلسطینی عام شہریوں اور بے گناہ عوام پر بلا جواز فائرنگ کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قتلِ عام کی ذمہ داری براہ راست اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کی پشت پناہی کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سوموار کو اسرائیل کی فوجی کاروائی میں ساٹھ سے زائد فلسطینی مظاہرین کی شہادت اور تقریباً تین ہزار کے قریب زخمی ہونے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے تاریخ بشریت کا ایک اور سیاہ باب اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثا ل قرار دیا۔

آغا حسن نے فلسطینی عام شہریوں اور بے گناہ عوام پر بلا جواز فائرنگ کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قتلِ عام کی ذمہ داری براہ راست اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کی پشت پناہی کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ پرعائد ہوتی ہے جس نے اسرائیل کوفلسطینیوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی آزادانہ انکوائری کی اجازت نہیں دیتی، آغا حسن نے امریکہ کے سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کی کاروائی کو انتہائی اشغال انگیز قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی اور اسے پورے یروشلم منجملہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی قبضہ کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے کا پیش خیمہ بتایا۔

آغا سید حسن نے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس OICپر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی اور منصبی فرائض کے تحت فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور دفاع میں آگے آئیں اور اس سلسلہ میں عملی اقدام اٹھائیں تا کہ صیہونی غاصب حکومت پھر ایسے انسانیت سوزمظالم کا ارتکاب نہ کر ے، آغاصاحب نے اس ظلم وبربریت اور اسرائیلی غاصب حکومت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانانِ عالم کی بیداری کو ناگزیر قرار دیا۔انہوں نے مسئلہ فلسطین کے تئیں اہلیانِ کشمیر کی دینی اور جذباتی وابستگی پرزور دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام اس ظلم وبربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے انصاف پسند عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوم کی حمایت کریں اور ظالم سے نفرت وبیزاری کا اظہار کریں۔ موصوف نے اپنے بیان میں شہدائے غزہ کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram