علیگڑھ مسلم یونیوسٹی میں یوم علی(ع) کا انعقاد، نمائندہ ولی فقیہ کی شرکت+ تصاویر

علیگڑھ مسلم یونیوسٹی میں یوم علی(ع) کا انعقاد، نمائندہ ولی فقیہ کی شرکت+ تصاویر

علیگڑھ یونیورسٹی میں منعقدہ یوم علی(ع) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ولی فقیہ نے امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ کو اپنی زندگی میں اتارنے پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ سالوں طرح اس سال بھی علیگڑھ مسلم یونیوسٹی میں یوم علی(ع) کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت نائب شیخ جامعہ پروفیسر تبسّم شہاب کی۔ جلسے میں صدر مہمان مینارٹی کمیشن کے صدر جناب غیور الحسن رضوی اور مہمانان اعزازی میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور، جناب اس۔ایم۔اے رضوی نے جلسے کو خطاب کرکے حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ کو دور حاضر نمونہ عمل بنانے کی ضرورت پر اپنے بیانات پیش کیے۔

مقررین میں جناب رام پنیانی، سابق پروفیسر آئی۔ آئی۔ٹی بمبئی، جناب حبیب احمد الحسینی، رئیس منہاج القران انٹرنیشنل انڈیا بنگلور اور جناب حیدر عبّاس رضوی شامل تھے۔

جلسے کے دوران علی سوسائٹی کی جانب سے ہوئے مقابلوں کے فاتحین کو انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram