صدر اشرف غنی کی اقوام متحدہ پر کڑی نکتہ چینی

  • News Code : 853530
  • Source : irib
Brief

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کابل میں صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر اشرف غنی اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں عالمی ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ اپنے تمام پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد سے پہلے حکومت افغانستان کے ساتھ لازمی ہم آہنگی پیدا کرے۔
صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں اپنے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لے اور واضح کرے کہ افغان عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اب تک کون سے موثر کام انجام دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں کام کرنے والے عالمی اداروں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات، حکومت افغانستان کو فراہم کرے تاکہ ان اداروں کی کارکردگی کا اندازہ اور حساب کتاب کو شفاف بنایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram