صدر اشرف غنی: افغانستان کا صوبہ نیمروز، چابہار سے متصل کیا جائے گا

صدر اشرف غنی: افغانستان کا صوبہ نیمروز، چابہار سے متصل کیا جائے گا

افغانستان کے صدر نے اپنے ملک کے صوبہ نیمروز کو ایران کے چابہار سے متصل کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبہ نیمروز کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوبہ، چابہار سے متصل ہو گا اور اس سے علاقے کی اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو گا-

افغانستان کے صدر نے افغانستان کی جغرافیائی صورت حال کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کے لئے تمام دروازے کھلے ہوئے ہیں-

سہ فریقی چابہار ٹرانزٹ سمجھوتے پر مئی دو ہزارسولہ میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دستخط کئے تھے-

ہندوستان پچاسی ملین ڈالر کی لاگت سے جنوبی ایران میں واقع چابہار بندرگاہ میں بڑے جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے لئے دو ٹرمینل تعمیر کرے گا- اس پروجیکٹ پر عمل درآمد سے پاکستان کے بغیر افغانستان تک زمینی دسترس پیدا کی جاسکتی ہے-

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram