ریاستی انتظامیہ خواتین کے احساسِ عدم تحفظ کے ازالے کیلئے موثر اقدام کرے

قوم کاشمیر شرعی مسؤلیت کے عنوان سے خواتین کی حفاظت کیلئے کمر بستہ:آغا حسن

  • News Code : 860182
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ صنف نازک کو مکروہ عزائم اور مقاصد کیلئے نشانہ بنانا ذلیل ترین فکرو سوچ اور بہیمانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ اس معاملے میں ریاستی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی صورتحال کو اور بھی پریشان کن بنارہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/وادی میں خواتین کی گیسوتراشی کے سلسلہ وار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اس شرانگیز سازش کا پردہ فاش کرکے کشمیری خواتین کے احساس عدم تحفظ کا ازالہ کرنا ریاستی انتظامیہ کی منصبی ذمہ داری ہے۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ صنف نازک کو مکروہ عزائم اور مقاصد کیلئے نشانہ بنانا ذلیل ترین فکرو سوچ اور بہیمانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ اس معاملے میں ریاستی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی صورتحال کو اور بھی پریشان کن بنارہی ہے۔ آغا صاحب نے اس شرانگیز سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے کشمیری قوم کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خواتین کے مقام و منزلت اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے واضح احکامات موجود ہیں اور عزت و عصمت کی حفاظت کو اولین ترجیع حاصل ہے۔ کشمیری قوم ایک شرعی ذمہ داری کے عنوان سے موجودہ شرانگیزی کے خلاف کمربستہ ہے۔ اس سازش کے پس پردہ نامعلوم ہاتھوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ انہیں ایسی انسانیت سوز حرکات سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ آغا حسن نے کہا کہ گیسو تراشی کے سانحات کا سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے متواتر جاری ہیں ۔ درجنوں خواتین اس شرانگیز سازش کا نشانہ بن چکی ہیں، ابھی تک ریاستی پولیس اس سازش کا پتہ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، جس سے عوامی فکر و تشویش میں اور بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram