روہنگیا میں مسلمانوں پر حملوں اور گھر جلانے کا سلسلہ پھر شروع

روہنگیا میں مسلمانوں پر حملوں اور گھر جلانے کا سلسلہ پھر شروع

میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخین میں مسلمانوں پر حملے اور ان کے گھروں کو نذر آتش کئے جانے کی خبریں ایک بار پھر موصول ہو رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کے مطابق عینی شاہدین اور جان بچا کر بھاگنے والے روہنگیا مسلمانوں نے بتایا ہے کہ حکومت کے تمام تر وعدوں کے باجود، میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے ہاتھوں راخین کے مسلم آبادی والے دیہات نذر آتش کئے جار ہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کئے جا رہے ہیں جب طے شدہ پروگرام کے مطابق بنگلہ دیش سے روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی کا عمل منگل کے روز سے شروع کیا جانا تھا جسے موخر کر دیا گیا۔
حکومت میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی شہریت منسوخ اور انہیں سماجی اور انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

 


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram