حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پیغام عید

حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پیغام عید

ماہ مبارک کے دوران روزہ کی شکل میں احکام خداوندی پر عمل پیرا ہوکر ایک مسلمان اپنے خدا سے اس کے دین پر عمل پیرا ہونے کا تجدید عہد کرتا ہے اور عید الفطر اسی تجدید عہد کی عکاس ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عیدالفطر کے متبرک موقعہ پر اہل اسلام کی خدمت میں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور عالم اسلام کی امن و سلامتی کیلئے بارگاہ الٰہی میں دست بدعا ہوں ۔ پے پایاں رحمت و مغفرت اور عظمت کا مبارک مہینہ ہم سے جدا ہوچکا ہے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس پُرفضیلت مہینے کے فکرو فلسفے اور پیغام و روح کو سمجھ کر اپنے نفس کی اصلاح کا مصمم ارادہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا۔ عیدالفطر اسی صبرواستقامت اور محنت و مشقت کا صلہ ہے۔ ماہ مبارک کے دوران روزہ کی شکل میں احکام خداوندی پر عمل پیرا ہوکر ایک مسلمان اپنے خدا سے اس کے دین پر عمل پیرا ہونے کا تجدید عہد کرتا ہے اور عید الفطر اسی تجدید عہد کی عکاس ہے۔ جہاں تک عید کی مسرتوں اور شادمانیوں کے پہلو کا تعلق ہے ہر عید ہم اہلیان کشمیر کے زخموں کو تازہ کرتی ہے۔ عید کے دن نہ جانے کتنی ماؤں کو ان کے کھوئے ہوئے لخت جگر ، کتنے یتیموں کو بچھڑے سرپرست اور کتنی بہنوں کو ان کے بھائی اور کتنی خواتین کو اُن کے اجڑے سہاگ یاد آکر خون کے آنسو رلائیں گے جنہیں ظلم و استبداد کی آندھی میں اجاڑ کر رکھ دیا۔ ایک مظلوم قوم کیلئے عید یا کسی اور مبارک دن پر اپنی مظلومیت کی لاج رکھتے ہوئے ہرگز ایسے جشن و سرور کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے جو نہ ان کی مظلومیت نہ شریعت اور نہ حالات و واقعات کے تناظر میں کوئی جوازیت رکھتی ہو۔ میری مظلوم کشمیری قوم سے مودبانہ اپیل ہے کہ وہ عید انتہائی سادگی سے منائیں اور ایسے رسم و روایات سے پرہیز کریں جو شریعت کے منافی ہوں ۔ اس موقعہ پر اپنے مفلوک الحال مساکین اور محتاج لوگوں کا خاص خیال رکھ کر ان کی حتی الامکان دل جوئی کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت اور اسلام و مسلمین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram