جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے یک روزہ حج تربیتی کیمپ

آغا حسن نے فلسفہ حج کے مکتلف گوشوں کی وضاحت کی

  • News Code : 842558
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں یک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔ اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سیدحسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برائت کا تجدید عہد ۔ آغا حسن نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاوں کا ثمر ہوتا ہے۔ لہٰذا ہر عادل کیلئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کے ساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھر پور جانکاری حاصل کرے۔ آغا حسن نے تربیتی پروگرام میں عازمین کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے سب کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا ۔آغا صاحب نے حجة الاسلام آغا سید یوسف الموسوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے عازمین کو فریضہ حج کی تربیت دینے کی سعادت حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram