تھائی لینڈ میں بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک و زخمی

تھائی لینڈ میں بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک و زخمی

تھائی لینڈ کے جنوب میں واقع ایک مارکیٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور18 زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور18 زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بم مارکیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تین افرادموقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram