بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کی مذموم کوشش تباہ کن

  • News Code : 871442
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

آغا حسن نے کہا کہ سرزمین قدس انبیاء کرامؑ کا مسکن ہے۔ جس کے تقدس ایک مسلمہ حقیقت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/سرزمین قدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کی صدر ٹرمپ کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرع شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایسے ممکنہ اقدام کو مشرق وسطیٰ کیلئے انتہائی تباہ کن قرار دیا ۔ آغا حسن نے کہا کہ سرزمین قدس انبیاء کرامؑ کا مسکن ہے۔ جس کے تقدس ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اس سرزمین کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کی امریکی صدر کی ضد اسلام اور مسلمین کے خلاف جارحانہ جذبات کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکی صدر نے اپنے اس مذموم ارادے کو عملی شکل دینے کا اقدام کیا تو نہ صرف ،شرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن پر بھی اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ امریکی صدر کا یہ مذموم ارادہ دنیا کے 56 ممالک کے حکومتوں کیلئے دینی اور ملی غیرت کے حوالے سے ایک کڑی آزمائش ہے۔ آغا حسن نے امید ظاہر کی کہ مسلمان ممالک اس نازک موقعہ پر اپنے تمام اختلافات کو طاق نسیان پر رکھ کر اس معاملے میں ایک چٹانی موقف اختیار کریں گے۔ آغا حسن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست جس کا فطری دارالخلافہ بیت المقدس ہے کے قیام کیلئے جرأت مندانہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram