بھارت کو لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی: صہیونی وزیر اعظم

بھارت کو لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی: صہیونی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لہذا پاکستان کو بھی ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی جن کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے  چکی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں نیتن یاہو کے دورہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لہذا پاکستان کو بھی ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے۔

 خیال رہے کہ نیتن یاہو کے دورہ ہندوستان کے دوران اسرائیل اور بھارت کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کے دورے کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبرسیکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیوپیتھک ادویات سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جب کہ آزادانہ تجارت اور اینٹی ٹینک میزائل کے معاہدوں پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram